ہری پو:مسلم لیگ(ن)کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ امریکہ سے اتحاد کے خفیہ معاہدے سامنے لائے جائیں ، ان سے نکلنے کیلئے انکی جماعت پاک فوج کی حمایت کرے گی۔ہری پور میں پارٹی رہنماءپیرصابرشاہ سے تعزیتی ملاقات کے بعد میڈیا سے با ت کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ وہ کسی سے دشمنی یا عداوت پر نہیں بلکہ قومی فریضہ کے مطابق سپریم کورٹ گئے کیونکہ ملک کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، انہوں نے کہاکہ ملک پستی کی جانب جارہا ہے، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، موجودہ حکومت نے ملک اور اس کے عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا،یہ مشرف کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، نوازشریف نے کہاکہ ملک میں نئی ایسٹ انڈیا کمپنی کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہاکہ میمو کیس گزشتہ روز سماعت کے بعد حکومتی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھیں ،میثاق جمہوریت پر عمل نہ ہونے کی وجہ این آر او ہے، اہم ایشوز پر موجودہ پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔












