پاکستان نے ایک اور میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا
اسلام آباد: پاکستان نے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے کم دوری تک مار کرنے والے میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق حتف2ابدالی نام کا یہ میزائیل 180کلو میٹر کی دوری تک مار کر سکتا ہے۔ یہ میزائیل ایٹمی اور روایتی ہتھیار وں سے صحیح نشانہ لگا سکتا ہے۔




