You are here: Urdu in Devnagri خبریں ہندوستانی ماہی گیروں کی ہلاکت پر اٹلی کا اظہار افسوس Home

ہندوستانی ماہی گیروں کی ہلاکت پر اٹلی کا اظہار افسوس

برقیہ چھاپیے

نئی دہلی: اٹلی کے نائب وزیر خارجہ اسٹفان مستورا نے دو ہندوستانی ماہی گیروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔لیکن ساتھ ہی یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ یہ ہلاکتیں بین الاقوامی آبی گذر گاہ میں ہوئی ہیں ۔ اطالوی وزیر اٹلی کے بحری جہاز کے ان دو بحریہ محافظوں کی گرفتاری کے حوالے سے ہندوستانی افسروں سے بات کر رہے تھے جنہوں نے دوہندوستانی ماہی گیروں کو بحری قزاق سمجھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دو یندوستانی ماہی گیر ہلاک ہوئے اور اس کا اٹلی کو قلق ہے نیز اسے جانی اتلاف پر افسوس ہے لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ کیرل کے ساحل پر بین الاقوامی آبی علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ماہی گیر کیرل کے غریب گھرانہ کے تھے۔

Read In English

(0)Comments Add Comment
Write comment
 
 
smaller | bigger
 

busy
 

All categories