You are here: Urdu in Devnagri خبریں کراچی میں تین وکیلوں کے قاتل پکڑے گئے Home

کراچی میں تین وکیلوں کے قاتل پکڑے گئے

برقیہ چھاپیے

کراچی: سی آئی ڈی پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 26جنوری کو کراچی میں ایک ہی کنبہ ے تین وکیلوں کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے مطابق ملزام موری پور ٹرک اسٹینڈ سے پکڑے گئے ہیں۔ اور یہ پاکستان چوک آرام باغ میں تینوں وکیلوں کے قتل میں ملوچ ہیں۔ ان کے قبضہ سے تین کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔ چودھر اسلم نے مزید کہا کہ حکومت نے ان کو زندہ یا مردہ پکڑوانے پر 10لاکھ روپے کا انعام، رکھا تھا۔ واضح رہے کہ تینوں وکیل 65سالہ بدر منیر جعفری، ان کا 34سالہ بیٹا گوہر شکیل جعفری اور بھتیجہ کفیل احمد جعفری 26جنوری کو سٹی کورٹ سے گھر واپس آرہے تھے کہ پاکستان چوک میں مولانا دین محمد وفائی روڈ پر چند نامعلوم بندوق برداروں نے کار پر گولیوں کی بوچھار ماری جس میں یہ تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ وین چلا رہے بابر علی جعفری زخمی ہوجانے کے باوجود وین کو ایک اسپتال تک لے گئے۔ جہاں ان تینوں کو تو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ بابر علی کو سرجیکل آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا۔ کفیل احمد جعفری کی 17ربیع الاول کو شادی ہونا طے پائی تھی۔ چاروں وکیل شیعہ لائرز فورم کی قانونی مدد کمیٹی کے ممبران تھے۔ یہ جس وین میں آرہے تھے اس میں تین پولس والے بھی تھے لیکن انہوں نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے یا گولی مارنے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ خاموش بیٹھے رہے۔ ان تینوں کو محکمہ جاتی انکوائری کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔یہ پولس والے ایک اخبار کے ایڈیٹر کے محفظ دستہ میں شامل تھے۔

Read In English

(0)Comments Add Comment
Write comment
 
 
smaller | bigger
 

busy
 

All categories