You are here: Urdu in Devnagri خبریں عوامی زندگی میں دیانت داری لانے میں طویل وقفہ لگے گا: وزیر اعظم Home

عوامی زندگی میں دیانت داری لانے میں طویل وقفہ لگے گا: وزیر اعظم

برقیہ چھاپیے

نئی دہلی: وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے کرپشن پر قابو پانے میں کافی کامیابی حاصل کی ہے ۔ یہاں جمعہ کو صوبائی چیف سیکریٹریوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے کیے گئے کئی اقدامات کا ذکر کیا تاہم یہ بھی کہا کہ اس ضمن میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے، عوامی زندگی میں جوابدہی ، دیانت داری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک طویل وقفہ درکار ہے۔انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ایک مضبوط لوک پال قانون جلد ہی لاگو کیا جائے گا۔ڈاکٹر سنگھ نے گذشتہ سال ایسی ہی کانفرنس میں اپنی کہی گئی بات یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت عوامی زندگی سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر قسم کے قانونی اور انتظامی اقدامات کرنے کا عزم کیے ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں گذشتہ سال پیش کیے گئے سٹیزن چار اور خدمات کے حوالے سے الیکٹرانک ڈلیوری بل اس کی زندہ مثال ہیں۔انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ حکومت مضبوط لوک پال قانون بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

Read In English

(0)Comments Add Comment
Write comment
 
 
smaller | bigger
 

busy
 

All categories