You are here: Home

حکومت نے فوجی سربراہ سے کسی بھی سمجھوتہ کو خارج از امکان بتایا

برقیہ چھاپیے

نئی دہلی: سپریم کورٹ جمعہ کو حکومت کے خلاف فوجی سربراہ کے کیس کی سماعت کرے گی۔وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق حکومت نے جنرل وی کے سنگھ سے کسی بھی قسم کے سمجھوتے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع اے کے انٹونی اور دیگر نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اس کا قانونی پہلو بہت مضبوط ہے۔ وزارت دفاع کے سینیر افسروں نے دو بار وزیر اعظم کو اس سلسلہ میں سب کچھ گوش گذار کر دیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اپنی تاریخ پیدائش کے معاملہ پر حکومت سے ٹکرانے کے فوجی سربراہ کے فیصلہ سے مسٹر انٹونی ذہنی طور پر پریشان ہیں۔فوجی سربراہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاریخ پیدائش سے متعلق ان کا ریکارڈ درست کرنے کی ان کی درخواست غلطی سے مسترد کر دی۔فوجی دستاویزات میں دونوں تاریخیں درج ہیں۔ اس جنگ کا پہلا راو¿نڈ فی الحال فوجی سربراہ نے 3فروری کو اس وقت جیت لیا تھا جب سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ حکومت نے دسمبر میں جنرل سنگھ کی جس طریقہ سے درخواست مسترد کی تھی وہ اصولوں اور قدرتی انصاف کی خلاف ورزی تھی۔ججوں نے کہا تھا کہ وہ حکومتی فیصلہ کو غلط یا صحیح نہیں ٹہرارہے ۔ بلکہ ان کا اعتراض درخواست مسترد کیے جانے کے طریقہ کار پر ہے۔عدالت نے کہا کہ حکومت نے اسی قانو نی ماہر ، اٹارنی جنرل، سے رائے مانگی تھی جو پہلے ہی دو بار جنرل کے خلاف اپنی رائے دے چکا تھا۔

(0)Comments Add Comment
Write comment
 
 
smaller | bigger
 

busy
 

All categories