You are here: Home

ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کی حقدار نہیں ٹیم انڈیا:اسٹیو وا

برقیہ چھاپیے

Indian bowling doesn’t justify top ranking: Waughممبئی سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا Steve Waughنے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کی حقدار نہیں، ٹاپ پر رہنے کے لئے ہندوستان کو بالنگ میں بہتر ی کرناہوگی۔ ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسٹیو وا نے کہا کہ ظہیر خان کی غیر موجودگی میں انڈین پیس اٹیک سری لنکا میں غیر موثر ہے۔ ہندوستان کے پاس حریف ٹیم کی 20وکٹ لینے کے لئے بالرنہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انیل کمبلے کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے انڈین بالنگ زوال کی شکار ہے۔ ہربھجن سنگھ کو انہوں نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آسٹریلیا کے علاوہ وہ کسی ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز اکتوبر میں ہندوستان میں کھیلی جائے گی۔

Read In English

(0)Comments Add Comment
Write comment
 
 
smaller | bigger
 

busy