ممبئی بالی ووڈ اداکارہ قرینہ کپور بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بااثر شخصیت بن گئیں۔ اداکارہ قرینہ کپور کو بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بااثر اداکارہ نامزد کردیا گیا۔ اداکارہ کئی پروڈکٹس کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں اور کئی فلمی پراجیکٹس پر بھی کام کر رہی ہیں اور ان کی مانگ اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہر ہدایتکار ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہشمند ہے۔ اداکارہ قرینہ نے کہا کہ انہیں یہ مقام سخت محنت کے بعد حاصل ہوا ہے اور انہیں اپنے کام پر فخر ہے۔اور قرینہ اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں انکا کہنا کہ محنت کبھی رائیگا ں نہیں جاتی میں نے محنت کی جس کا مجھے آج صلہ مل رہاہے۔









