You are here: Urdu in Devnagri خبریں ملبورن میچ جیت کرٹیم انڈیا نے ٹونٹی20سریز برابر کر دی Home

ملبورن میچ جیت کرٹیم انڈیا نے ٹونٹی20سریز برابر کر دی

برقیہ چھاپیے

ملبورن: ہندوستان نے بیرون ملک لگاتار 15میچز ہارنے کے بعد آخر کار شکستوں کا سلسلہ اس وقت توڑ دیا جب پروین کمار اور روہت شرما کی تباہ کن بولنگ اور رویندر جڈیجہ کی شاندار فیلڈنگ کے بعد گوتم گمبھیر نے شاندار ہاف سنچری کی مدد سے اس نے دوسرے ٹونٹی20میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر دو ٹونٹی 20میچوں کی سریز برابر کر دی۔132رنز کے ہدف کے تعاقب میں وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر نے بڑا شاندار آغاز کیا اور 39گیندوں پر43رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کی۔ اس اسکور پر سہواگ لیفٹ آرم اسپنر براڈ ہوگ کی ایک فل ٹاس گیندپر ایکسٹرا کور میں شان مارش کو کیچ دے بیٹھے۔ سہواگ اس میچ میں اتنے خطرناک موڈ میں نظر آرہے تھے کہ انہوں نے صرف 16گیندوں پر 2چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے23رنز بنائے۔ گمبھیر کو کوہلی کی شکل میں انہی کا ہم ریاست ایک بہترین پارٹنر مل گیا اور یہ دونوں اسکور میں تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے اسکور 97تک لے گئے ۔ لیکن اس اسکور پر مشل مارش نے کوہلی کی اننگز تمام کر دی ۔ وہ 24بالوں پر 3چوکوں کی مدد سے31رنز بننا کر وکٹ کیپر ویڈ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔جس وقت کوہلی آو¿ٹ ہوئے تو ٹیم انڈیا ہدف سے صرف35رنز دور تھی اور ابھی 38بالیں اور8وکٹ باقی تھے۔ اس موقع پر کپتان مہندر سنگھ دھونی نے مورچہ سنبھالا اور انہوں نے گوتم گمبھیر کے ساتھ مل کر جدا ہوئے بغیر تیسرے وکٹ کے لیے 38رنز کی پارٹنر شپ کر کے جیت کی راہ اور بھی آسان کر دی۔اس دوران گوتم گمبھیر نے اپنی ہاف سنچری بھی پوری کر لی انہوں نے 55گیندوں پر اپنی ہاف سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 60گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے56رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے ۔ دھونی نے 18گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ 21ناٹ آو¿ٹ رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرعف سے مشل مارش اور ڈیوڈ ہسی ایک ایک وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔اس سے قبل پہلی بار ایک اکائی کی شکل میں کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا کے فیلڈروں اور بولروں نے ایک دوسرے سے زبردست تعاون کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 19.4اوور میں محض131رنز پر آو¿ٹ کر دیا۔ آسٹریلیائی اننگز کی تباہی کا آغاز پروین کمار نے اپنے دوسرے اور اننگز کے تیسرے اوور کی دوسری اور پانچویں گیند پر دو خطرناک بلے بازوں وارنر اور مارش کو پویلین کی راہ دکھا کر آسٹریلیا کو ایک بڑے اسکور کی جانب بڑھنے سے روک دیا۔ اگرچہ دوسرے اوپنر فنچ نے کچھ اچھے اسٹروک کھیل کر تیزی سے رنز بٹورتے ہوئے ہندوستانی خیمہ میں کھلبلی مچا دی لیکن جڈیجہ نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےاس وقت فنچ کو رن آو¿ٹ کر دیا جب ڈیوڈ ہسی نے وراٹ کوہلی کی ایک گیند کو بیک ورڈ پوائنت کی جانب کھیل کر سنگل لینا چاہا فنچ بھی تیزی سے کریز سے نکلے لیکن پوائنٹ پر مستعد کھڑے جڈیجہ نے چیتے کی مانندبائیں جانب چھلانگ لگا کر گیند کو قابو کیا اور گیند دھونی کو پھینکی جنہوں نے فنچ کو رن آو¿ٹ کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔کپتان بیلی کو بھی دو اوور بعد جڈیجہ نے ہی رن آو¿ٹ کر کے آسٹریلیا کی مشکلیں اور بڑھا دیں۔ لیکن ہسی اور ویڈ کے درمیان پانچویں وکت کے لیے بڑی پارٹنر شپ ہوتی نظر آئی لیکن ابھی ٹیم 100تک بھی نہیں پہنچی تھی کہ جڈیجہ نے ہسی کو اپنی ہی گیند پر کیچ آو¿ٹ کر دیا۔ ویڈ نے تیز اننگز کھیل کر ایسے اشارے دیے کہ آسٹریلیا 150کا ہندسہ پار کر جائے گا لیکن روہت شرما نے ویڈ کو رن آو¿ٹ کر کے یہ امید بھی توڑ دی۔ ویڈ نے29بالوں پر ایک چوکے اور ایک ہی چھکے کی مدد سے32رنز بنائے جبکہ ہسی 29بال پر ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ ہی24رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ہندستان کی جانب سے پروین کما اور روہت شرما نے دو دو وکٹ لیے جبکہ ونے کمار اور جڈیجہ کو ایک ایک وکٹ ملی۔ جڈیجہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read In English

(0)Comments Add Comment
Write comment
 
 
smaller | bigger
 

busy
 

All categories