You are here: Urdu in Devnagri خبریں اسرائیل جون سے پہلے ایران پر حملہ کر سکتا ہے: امریکہ Home

اسرائیل جون سے پہلے ایران پر حملہ کر سکتا ہے: امریکہ

برقیہ چھاپیے

بروسلز: امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا کے خیال میں اس امر کے زبردست ا مکانات ہیں کہ اسرائیل اپریل سے جون کے درمیان کسی بھی وقت ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے ایٹم بم بنانے سے پہلے اس پر حملہ کر کے ایران کے منصوبوں پر پانی پھیرنا چاہتا ہے۔ لیون پنیٹا نے یہ بات ایسے موقع پر کہی ہے جب حال ہی میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کا ایک وفد ایران کا دورہ کر کے اور اس کی ایٹمی تنصیبات کا مکمل معائنہ کرکے واپس آیا ہے اور ایران کا ہمیشہ سے یہی کہنا رہا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام خالصتاً پر امن مقاصد کے لیے ہے لیکن یورپ اور امریکہ اسے تسلیم نہیں کرتا ۔ اسرائیل کو ڈر ہے کہ ایران بہت جلد زیر زمین چالو ایٹمی تنصیبات میں اتنی بھاری مقدار میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ کر لے گا کہ آسانی سے ایٹم بم تیار کر لے گا اور اسے صرف امریکہ ہی فوجی طاقت کے بل پر اسے ایتم بنانے سے باز رکھ سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کسی بھی حال میں اپنے ملک کی بقا کا انحصار امریکی کارروائی پر نہیں چاہتے اس پر طرہ یہ کہ انٹیلی جنس بھی یہ کہہ کر کہ ایران ایک ایٹم بم بنا رہا ہے اسرائیل کو اور بھی بھڑکا دیا ۔ دوسری جانب امریکی صدر اوبامہ اور لیون پنیٹا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایران پر حملہ کے خلاف اسرائیل کو انتباہ دے چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ ایران کو حد سے باہر جانے سے روکنے کے لیے جو غیر فوجی کوششیں ہو رہی ہیں اور جس طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ بے اثر ہو جائیں گی۔لیکن وائٹ ہاو¿س نے ابھی تک یہ نہیں بتایا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کر دیا تو امریکہ کا کیا رد عمل ہوگا۔

Read In English

(0)Comments Add Comment
Write comment
 
 
smaller | bigger
 

busy
 

All categories