پل علم:پولس کے مطابق جمعرات کو کابل کے قریب طالبانی سرگرمیوں والے علاقہ میں سات پاکستانیوں کو اغواکر لیا گیا۔ لوگار صوبہ میں ایک اسپتال کی تعمیر کے پراجکٹ پر کام کرنے والے یہ اغوا شدہ پاکستانی انجینیئر اور دیگر تکنیکی لوگ تھے۔ یہ سب ڈیوٹی سے اپنے گھروں کو واپسجارہے تھے کہ راستے میں انہیں بندوق کی نال پر اغوا کر لیا گیا۔لوگار پولس سربراہ غلام سخی روغلیوانی نے بتایا کہ وہ گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے ان کی وین روک لی اور انہون نے ڈرائیور کو زبردستی گاڑی سے باہر کھینچ کر ان سب ورکروں کو کسی نامعلوم مقام لے گئے۔روغ لی وانی نے کہا کہ پولس نے ان ورکروںکا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابھی تک اس اغوا کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے پولس کا خیال ہے کہ تاوان حاصل کرنے کے لیے جرائم پیشہ گروہ نے ان لوگوں کا اغوا کیا ہے۔












