You are here: Home

احتجاجی ہڑتال کا28واں دن

برقیہ چھاپیے

Strike, restrictions shut Kashmir again پائین شہر محصور،رنگریٹ، نٹی پورہ،اونتی پورہ،کولگام ،ورمل ،پٹن ،پلوامہ ،اسلام آباداور سوپرمیں مظاہرے
سرینگر/ حریت (گ) احتجاجی کلینڈر کے تحت وادی میں 28ویں روز بھی ہڑتال رہی جسکے دوران رنگریٹ، نٹی پورہ، اونتی پورہ،کولگام ،ورمل،پٹن،اسلام آباد،پلوامہ اور سوپر کے کئی علاقوں میں احتجاج اور جھڑپیں ہوئیں جسکے دوران خشت باری ، شلنگ اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں متعددافراد زخمی ہوئے جن میں کئی اہلکار بھی شامل ہیں۔حریت (گ )کال پرلوگوں کی طرف سے ممکنہ طور احتجاجی جلوس نکالے جانے کے پیش نظر پائین شہر میں فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں ، پلوں اور چوراہوں کو سیل کرکے ایک بار پھر ناکہ بندی کی گئی۔ ہڑتال کے باعث زندگی کی سرگرمیاں معطل ہو کے رہ گئیں جسکے دوران اکثر سڑکیں سنسان اور بازارویران نظر آرہے تھے۔ مائسمہ ، بسنت باغ ،بٹہ مالواورپائےن شہرکے نوہٹہ ، کاوڈارہ، صفاکدل، نواکدل، نواب بازار، گوجوارہ،مہاراج گنج،فتح کدل ، کنہ کدل،رعناواری ، خانیار،بہوری کدل، صراف کدل، راجوری کدل،حبہ کدل اور دیگرعلاقوں میں سڑکوں پرجگہ جگہ رکاوٹیں کھڑا کی گئی تھیں۔بمنہ، پارمپورہ، نورباغ اور ٹینگہ پورہ بائی پاس پر فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ہڑتال کے دوران مختلف مقامات پر پولیس اور نوجوانوں کی ٹولیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔رنگریٹ علاقے میں نوجوانوں نے سڑکوں پر ٹائر جلاکر نعرہ بازی کی۔ پولیس نے مشتعل نوجوانوں کا تعاقب کیا جسکے بعد وہاں خشت باری ہوئی۔نٹی پورہ میں کل دوسرے روز بھی خواتین ا ور نوجوانوں کی ایک بڑی تعدادنے سڑکوں ہر نکل کرنعرے بازی کی اور رکاوٹیں کھڑا کرکے ٹائر جلائے۔ اسی طرح کی سعدہ کدل بھی پیش آئی جہاں خواتین نے سڑکوں پر نکل کر فورسز کےخلاف نعرے لگائے۔ احتجاجی خواتین نے بتایا کہ فورسز نے گھروں پر دھاوا بول کر اسباب خانہ کو تہس نہس کیا اور شیشے توڑ ڈالے۔موچھو کرالہ پورہ میں نوجوانوں کی ٹولیوں کو منتشر کرنے کےلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ورمل سے الطاف بابا نے اطلاع دی ہے کہ قصبے میں فورس کی بھاری تعیناتی کے باوجود شام 4بجے سیمنٹ پل اور گورنمنٹ ٹرانسپورٹ یارڈ کے قریب مشتعل نوجوانوں اور پولیس کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جسکے دوران 4افراد زخمی ہوئے۔ پلہالن پٹن علاقوں میں دن بھر مشتعل نوجوانوں اور فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں جبکہ بدھ شام دیر گئے پٹن کے مختلف علاقوں میں سنگ باری کر رہے نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے پولیس نے شلنگ کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کی۔سی این ایس کے مطابق پلہالن میں احتجاجی دھرنے کے مدنظر ماگام سے ورمل تک چلائی جارہی ریل سروس بھی معطل کردی گئی۔ اگرچہ ماگام سے ورمل تک چلنے والی ریل ہامرے تک پہنچ گئی تاہم پلہالن میں پیش آئے واقعے کے بعد ہامرے سے آگے ریل کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔سوپر سے غلام محمد نے اطلاع ہے کہ قصبے میں ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی جسکے دوران سوپر کے سنگرامہ ،چھورہ ،کریری ،چھانہ کھن ،ہائے گام اور دیگر کئی مقامات پر نوجوانوں نے سڑکوں پر احتجاج کیا جبکہ چھانہ کھن میں نوجوانوں نے سکول میں داخل ہوکر وہاں ڈیوٹی پر تعینات اساتذہ کو بھگایا۔کولگام سے خالد جاوید نے اطلاع دی ہے کہ کولگام ضلع میں ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوئی۔ قصبے پر مشتعل نوجوانوں نے ہڑتال کی خلاف ورزی کررہی گاڑیوں پر پتھراوکیا جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا۔اس دوران کئی سومو اور ماروتی گاڑیاں پتھراوکی زد میں آگئیںاور 2خواتین سمیت 3افراد کو چوٹیں آئیں۔پلوامہ سے ایوب جاوید نے اطلاع دی ہے کہ قصبے، ترال، شوپیان، پانپور، کاکہ پورہ، راجپورہ اور اونتی پورہ میں بھی عام ہڑتال سے زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔اونتی پورہ علاقے میں نوجوانوں کی ایک ٹولی نے ریلوے ٹریک پر نمودارہوکر نعرہ بازی کی۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سامبورہ پلوامہ میں احتجاجی دھرنا دیا اور فوج کی 5گاڑےوں پر مشتمل قافلے کو روکا اور اس موقعہ پر پولیس ہوا میں گولیاں چلا کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔اس موقعہ پر نوجوانوں نے فوجی گاڑےوں پر پتھراوکر کے ان کے شےشے چکنا چور کر دیئے اور اسی دوران سی آر پی ایف کے اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے۔ان جھڑپوں میں فوج کے ایک ڈرائیور سمےت 5اہلکار اور5مظاہرین مضروب ہوئے۔مظاہرین نے سی آر پی ایف182بٹالین کی ایک گاڑی پر شدید پتھراو کیا اور جواب میں ان پر ٹےر گےس کے گولے داغے گئے اور کچھ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دےا گےا۔علاقہ میں صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے سی آر پی ایف اور پولیس کی اضافی کمک طلب کی گئی اور لوگوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔ اسلام آباد سے ملک عبدالسلام نے اطلاع دی ہے کہ اسلام آباد ،بجبہاڑہ،ڈورو،آرونی ،مٹن اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی جسکے دوران اسلام آباد قصبے کے نندہ بازار،کھنہ بل ،ملکھ ناگ ،لازبل ،لالچوک ،کاڈی پورہ میں دن بھر خشت باری ہوئی جسکے دوران کئی سومو گاڑیاں اس کی زد میں آگیں اور 5افراد زخمی ہوئے۔ مٹن اڈہ میں نوجوانوں نے مسجد میں لاوڈ اسپیکر پر نعرے لگائے۔بانڈی پورہ سے عازم جان،گاندربل سے ارشاد احمدنے اطلاع دی ہے کہ ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی۔

Read In English

(0)Comments Add Comment
Write comment
 
 
smaller | bigger
 

busy