گوہاٹی: آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں جمعہ کی صبح ایک ریلوے کراسنگ پر اس وقت تین افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہو گئے جب ایک ڈمپر سے ٹکر ا کر ایک پسنجر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق آسام کے کامروپ (دیہی) ضلع کے عذرا اور مرزا اسٹیشنوں کے درمیان گوسائیں گھاٹی میں ایک ریلوے کراسنگ پر ایک ڈمپر پھنس گیا ۔ اسی اثنا میں بونگائی گاو¿ں ۔ گوہاٹی چکلارائی پسنجر ٹرین وہں پہنچ گئی اور ڈمپر سے ٹکرا گئی جس میں ڈرائیور اور دو دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ صبح ساڑھے نو بجے ہوا۔ ٹکر کی وجہ سے ٹرین کا انجن اور پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ جس میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ50سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو مقامی باشندوں نے مرزا پبلک ہیلتھ سینٹر پہنچا دیا جہاں سے شدید زخمیوں کو گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال ایم ایم سی سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔












