You are here: عقائد و مذاہب Sikhism ہند کی چادر ....گورو تیغ بہادر Home

ہند کی چادر ....گورو تیغ بہادر

برقیہ چھاپیے

گورپریت سنگھ نیامیاں
شری گورو تیغ بہادر کو ’ ہند کی چادر ‘ کہا جاتا ہے کیونکہ آپ نے ہندو دھرم کی حفاظت کے لئے اپنا بلیدان دیا تھا۔ گورو جی کا پرکاش شری گورو ہر گوبند صاحب کے گھر 1621میں ماتا نا نکی جی کی کوکھ سے ہوا۔ گوروجی بچپن ہی سے ویراگیہ کی ساکارمورت ہیں۔لیکن کرتار پور صاحب میں گروہرگوبند صاحب جی کے ساتھ مغلوں کی ہوئی لڑائی میں آپ نے اپنی تلوار کے ایسے جوہر دکھائے کہ گورو ہر گوبند صاحب جی نے خوش ہو کر آپ جی کا نام تیاگ مل سے بدل کر گورو تیغ بہادر ( صاحب) رکھ دیا۔
گوروہر گوبند صاحب جی کے بعد آپ جی کے بھتیجے گورو ہری رائے جی کو گورو گدی ملی اور ان کے بعد آپ جی کے پوتے گوروہرکشن جی سکھوں کے آٹھویں گورو بنے۔ گوروہرکشن جی نے اپنے دادا گورو تیغ بہادر جی کو گورو گدی دی ۔
آپ جی نے کئی سال تک بابا بکالہ نگر میں گھورتپسیاکی۔ آپ جی کی ماتا نا نکی جی اور پتنی ماتاگجری جی آپ کے ساتھ رہیں۔ وہیں پر مکھن شاہ لبانہ آپ جی کو ” گورولادھورے “ کہتے ہوئے گورو کے روپ میں دنیا کے سامنے لائے۔
گورو تیغ بہادر جی کے گھر ایک بیٹے شری گوبند رائے جی کا پرکاش ہوا جو بعد میں شری گورو گوبند سنگھ کہلائے۔ گورو جی نے آنند پورصاحب نامی نگر بسایا اور وہیں پر اورنگ زیب کے ظلموں کے ستائے ہوئے کچھ کشمیری برہمن پنڈت کر پارام جی کی قیادت میں ایک عرضداشت لے کر حاضر ہوئے۔ در اصل اورنگ زیب ہندوو¿ں کومسلمان بننے کے لئے مجبور کر رہا تھا اور اپنا دھرم بچانے کے لئے کشمیری برہمن گورو جی کے پاس آئے۔ ان کی عرضداشت کو قبول کرتے ہوئے گورو جی نے اپنی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بہت ہی عجیب بات ہے کہ گورو جی اپنے قاتل کے پاس خود چل کر پہنچے ۔ گورو جی کے ساتھ گئے سکھوں میں سے بھائی متی داس جی کو اورنگ زیب کے حکم پر آرے سے زندہ چیر دیا گیا۔ بھائی ستی داس جی کو کپاس میں زندہ لپیٹ کر آگ لگا دی گئی اور بھائی دیالا جی کو دیگ ( ولٹوہی) میں پانی ڈاکر اس میں ابال دیا گیا۔ گورو جی کو بھی کرامات دکھانے کو کہا گیا لیکن گورو جی نے انکار کر دیا۔ آخر 1975میں آپ جی کو چاندنی چوک میں شہید کر دیا گیا۔ شری گورو گو بند سنگھ جی نے گورو جی کی شہیدی کے بارے میں اس طرح لکھا ہے۔
ٹھیکر فور دلیس سر پربھو پور کیوپیان
تیغ بہادر سی کریا کری نا کنہو آن
تیغ بہادر کے چلت بھایو جگت کو سوگ
ہے ہے ہے سب جگ بھایو جئے جئے جئے سرلوک
آپ نے ہندو دھرم کی حفاظت کے لئے اپنے پران بلیدان کئے اس لئے اپ جی کو ہند کی چادر کہا جاتا ہے۔

(0)Comments Add Comment
Write comment
 
 
smaller | bigger
 

busy
 

All categories