عدن: مشرقی یمن میں امریکی ڈرون حملہ میں القائدہ کے دو انتہا پسند مارے گئے۔ ایک مقامی سیکورٹی افسر نے بتایا کہ یمن کے صوبہ حضر موت کے تاریخی شہر شبام میں ایک کار پر ڈرون طیارے نے میزائل مارے جس میں دونوں کار سوار جو القائدہ سے تعلق رکھتے تھے ہلاک ہو گئے