نیویارک: طبی ماہرین کہتے ہیں کہ آئس کریم کھانے سے خود کو خوش و خرم اور ٹینشن فریہ رکھا جا سکتا ہے لیکن اس کا روز انہ استعمال کرنے سے بھی وہ منع کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس کریم کی ٹھنڈک دماغ کے ایک خاص حصے پر اثر انداز ہو کر ذہنی تناؤ کو کم کر دیتی ہے۔ آئس کریم کے ساتھ ساتھ اگرہلکی موسیقی بھی سنی جائے تو ٹینشن سے مکمل آزادی مل سکتی ہے۔ نیوریاک میں کی گئی تحقیق کے مطابق آئس کریم کھا کر ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق آئس کریم سے طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے جب کہ موڈ بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ ماہرین نے یہ بھی تنبیہہ کی ہے کہ ہفتے میں ایک بار تو آئس کریم کھانا بہتر ہے لیکن روز روز آئس کریم کھانے کی عادت سے پیشانی کے قریب دماغ کا حصہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔

Home








