You are here: News Home

قرآن کے نسخے جلانے کے خلاف افغانستان میں مظاہرے جاری، فائرنگ ایک ہلاک، 21زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت بگرام فضائی اڈے کے اندر ناٹو فوجیوں کے ذریعہ قرآن پاک کے نسخے اور اسلامی کتب جلانے کے خلاف احتجاج میں دوسرے روز بھی ملک بھر میں زبردست مظاہرے کیے گئے ۔کابل کے علاوہ جلال آباد،ہرات اور قندھار میں بھی ہونے والے امریکہ مخالف مظاہروں میں شامل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولس نے فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک اور 21خمی ہو گئے۔جلا ل آباد میں پولس فائرنگ میں ایک ہلاک اور دس زخمی ہوئے جبکہ کابل میں شہر کے وسط میں مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین کو تتر بتر کرنے کے لیے کی گئی فائرنگ میں 11افراد زخمی ہوئے۔اگرچہ امریکہ نے اس دلدوز سانحہ پر افغان صدر، افغان حکومت اور افغان عوام سے معافی مانگ لی ہے لیکن عوام کا غصہ تھمنے میں نہیں آرہا۔ اور اس وقت پورے ملک میں امریکی مخالف جذبات بھڑکے ہوئے ہیں۔حالات بے قابو ہوتے دیکھ کر کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کر دیا گیا۔

Add comment

All categories