بھونیشور: ہندوستان نے کم دوری تک مار کرنے والے ایک نئے میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ۔یہ میزائیل 50سے 150کلو میٹر کی دوری تک مار کر سکتا ہے۔ ایک اعلیٰ دفاعی اہلکار کے مطابق اڑیسہ میں ایک دفاعی اڈے سے تجربہ کے مرحلہ سے گذرنے والا پراہار میزائیل تمام مقاصد میں کامیاب رہا۔یہ پراہار میزائیل یہاں سے 230کلو میٹر کی دوری پر واقع بالا سور ضلع کے جاندی پور کی تجربہ گاہ سے چھوڑا گیا تھا۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ وی کے سرسوات نے بتایا کہ یہ میزائیل کی پہلی پرواز تھی اس کے مزید کچھ اور تجربات کئے جائیں گے۔یہ نیا میزائیل پناکا اور ایٹمی صلاحیت والے پرتھوی میزائیلوں کے درمیان خلا کو پر کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔پناکا 40کلو میٹر کی دوری تک اور پرتھوی 350 کلو میٹر کے فاصلہ تک مار کر سکتا ہے۔

Home








