نئی دہلی: اس وقت ہندوستان میں تقریباً 5کروڑ 8لاکھ افراد شوگر(ذیابیطس) کے مریض ہیں جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ لیکن ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس مرض سے کوئی ایلوپیتھک دوا استعمال کئے بغیر چھٹکارہ مل سکتا ہے لیکن اس کے لئے پابندی شرط ہے ۔ وہ یہ کہ روزانہ چند بادام خوب چبا کر کھائے جائیں ۔نئی دہلی کے سنگم وہار میں فارٹس سی ڈی او سی ڈائبیٹس ہوسپیٹل کے کلینیکل آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر رتیش گپتا کا کہنا ہے کہ با دام کھانے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ایل ڈی کولسٹرول (لو ڈینسٹی کولسٹرول) میں کمی واقع ہو گی۔ علاوہ ازیں جسم کے اندر کی شکر کو کنٹرول کرنے والے ہارمون (انسولین) کی حساسیت و فعالیت کو بہتر کرے گا۔شوگر کا مرض ایسا ہے جس کا ٹیسٹ کرائے بغیر یا اس مرض سے ہونے والے دیگر امراض کے ظاہر نہ ہونے تک پتہ نہیں چلتا۔شوگر ہونے سے جسم کے کئی اعضا متاثر ہو سکتے ہیں ان میں آئی ہیموریج، اندھا پن، گردوں کا کام کرنا بند کر دیان، دل کا دورہ، فوٹ السر اور فالج عام ہے۔ڈاکٹر گپتا نے کہا کہ بادام میں فائبر پروٹین اور کیلوریز کی مقدار خاصی ہوتی ہے جو خراب کولسٹرول کو کم کر کے انسولین کی قوت بڑھاتی ہے۔

Home








