سری ہری کوٹہ: خلائی تاریخ کا یک اور عظیم الشان کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہندوستان نے پی ایس ایل وی ۔ سی 18کو کامیابی سے خلا میں داغ دیا۔یہ خلائی گاڑی موسم کے بارے میں اطلاعات دینے والے ہند۔ فرانسیسی سیٹیلائٹ نیگھا ٹروپکس اور تین دیگر چھوٹے سیٹلائٹ لے کر خلائی اڈے سے پہلے لانچنگ پیڈ سے روانہ ہوئی۔ 44میٹر اونچا اور 230ٹن وزنی پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل ۔ سی 18(پی ایس ایل وی ۔ سی 18) صبح 11بجے6 1042.وزن لاد کر روانہ ہوا۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (ا سرو) کا اس سال کا یہ چوتھا مشن ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو 1993سے اب تک داغے گئے کامیاب ہونے والے مصنوعی سیاروں کی تعداد 50سے بھی تجاوز کر جائے گی۔اسرو کے چیئرمین کے رادھا کرشنن نے کہا کہ پی ایس ایل وی کی روانگی کے بعد 26منٹ کے اندر یکے بعد دیگرے چاروں سیاروں کو مدار میں پہنچا دیا۔یہ مصنوعی سیارہ مدار کی فضا، وہاں پانی کی موجودگی اور بادلوں میں پانی سے متعلق معلومات بہم پہنچائیگا۔پی ایس ایل وی راکٹ نے سب سے پہلے 1000کلو گرام وزنی میگھا ٹراپکس کو خط استوا کے 20ڈگری زاویہ سے 867کلو میٹر کے فاصلہ پر نصب کیا۔اسرو نے اس کو زمین سے اتنی ہی دوری پر نصب کرنے کا پروگرام بنایا تھا جس میں اسے کامیابی مل گئی۔

Home








