لندن: ابھی تک تو دودھ ہی مصنوعی طریقہ سے تیار کیا جاتا تھا اب گوشت کی کمی بھی پوری کرنے کے لئے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا گیا ہے۔ ہالینڈ کے سائنسدانوں نے اس سلسلہ میں ایک انوکھا طریقہ نکال لیا ہے۔ وہ جانوروں کے اسٹیم سیل لے کر اسے کھانے کے لائق بنانے کے لئے لیبارٹیری میں گوشت تیار کر رہے ہیں۔ہالینڈ کی ماسٹرچ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ لیبارٹری میں تیار گوشت سے بنا برگر اس سال کے اواخر تک کھانے کے لئے تیار ہو جائے گا ۔ ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں لیبارٹیری میں تیار گوشت ہی بڑھتی آبادی کی اہم غذا ہوگی اور اس سے جانوروں کو ہلاک کیا جانا بھی رک جائے گا۔ بڑھتی آبادی کی وجہ سے اگلی کچھ دہائیوں میں ہی جانوروں کے گوشت سے لوگوں کا پیٹ بھرنا ایک زبردست چیلنج ہوگا۔ اسی چیلنج سے نمٹنے کے لئے لیبارٹری میں تیار ہونے والے گوشت کی مانگ بڑھے گی۔ان سائنسدانوں نے ایک جانور کے دس ہزار سیل لے کر ان کی لیبارٹری میں نشو ونما شروع کر دی ہے۔ جب وہ کئی گنا بڑھ جائیں گے تو وہ ان سے گوشت کے ایسے ہی ٹکڑے تیار کئے جائیںگے جو کسی جانور سے حاصل ہوتا ہے اور اسی گوشت سے برگر تیار ہو جائے گا۔

Home








