سری نگر: کشمیر کی علماءکونسل نے وادی کشمیر میں اسکول و کالج جانے والی لڑکیوں اور دفتروں میں کام کرنے جانے والی خواتین سمیت تمام کشمیری عورتوں کو ہدیات کی ہے کہ وہ پردہ کی پابندی کریں اور برقعہ اوڑھ کر باہر نکلیں۔
نئی دہلی : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پیر کو اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی پولنگ کے لیے چناؤ مہم کے آخری روز کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا کے ایک قافلہ کو روکنے کی پاداش میں ایک ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
نئی دہلی: جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب برف کا تودہ گرنے سے فوج کے پانچ جوان سمیت سات سیکورٹی جوان بہہ گئے۔ اس تودے کی زد میں آکر بہہ جانے والوں میں دیگر دو بی ایس ایف کے جوان ہیں۔
سری نگر: تین روز کی مسلسل برفباری کے بعد بدھ کو کشمیر میں یخ بستہ ہواؤں نے پوری وادی کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اور پوری ریاست میں مائنس ایک ڈگری سے مائنس20ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
سری نگر: یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق آج جمعہ کی نماز کے بعد میر واعظ عمر فاروق پر علحٰدگی پسند حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے حامیوںنے حملہ کر دیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔