دوبئی: پاکستان کے خلاف ٹسٹ سریز 3-0سے ہارنے کے بعد انگلستان نے ون ڈے اور ٹونٹی میچوں کے لیے ٹیم سے ایان بیل کو ڈراپ کر دیا۔ 29سالہ مڈل آرڈر بلے باز بیل نے چھ اننگز میں صرف51رنز بنائے تھے۔
کراچی: متحدہ وعرب امارات میں پاکستان و انگلستان کے مابین کھیلی جارہی کرکٹ سریز میں ٹسٹ میچوں کے بعد اب ون ڈے میچوں اور ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو آل راو¿نڈروں شاہد آفریدی اور حماد اعظم کو شامل کر لیا گیا۔
دوبئی: ہندوستان کو نمبر ایک سے بے دخل کر کے خود پہلی پوزیشن پر قابض ہونے والے انگلینڈ کو اس وقت 8ریٹنگ پوائنٹس گنوا کر دوسری پوزیشن پر جانے کے خطرے سے دوچار ہونا پڑ گیا جب پاکستان نے اسے تیسرے اور آخری ٹسٹ میں بھی ہرا کر کلین سوئپ کیا۔
نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کپتان سوربھ گنگولی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ٹرائینگولر سریز کے اگلے میچوں میں ہندوستان کو چاہئے کہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور بلے باز منوج تیواڑی کو ٹیم میں شامل کرے۔
نئی دہلی:مرکزی وزیر کھیل اجے ماکن نے وعدہ کیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کو بلندیوں پر پہنچانے اور 28سال کے طویل وقفہ کے بعد ہندوستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم رول ادا کرنے والے آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو ہر ممکن امداد بہم پہنچائی جائے گی۔