نئی دہلی:شاپنگ نیٹ ورک پر مشتمل تول مول ڈاٹ کام نامی تجارتی کمپنی نے ملیشیا کی اسلامی پراڈکٹس کمپنی انماک انجینئرنگ کے اشتراک سے اپنی نوعیت کا ایک خاص موبائل جی ایس ایم ،جسے قرآن موبائل بھی نام دیا گیا ہے، لانچ کیا ہے۔
سری ہری کوٹہ: خلائی تاریخ کا یک اور عظیم الشان کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہندوستان نے پی ایس ایل وی ۔ سی 18کو کامیابی سے خلا میں داغ دیا
نئی دہلی: 35ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والا انڈین ٹیبلٹ آخر کار 5اکتوبر کو ہندوستان میں پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر برائے مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنا لوجی مسٹر کپل سبل نے کہا کہ ہندوستانی روپے میں اس کی قیمت 1700روپے ہے لیکن حکومت سبسڈی دے کر طلبا کو یہ ٹیبلیٹ 1100روپے میں خریدنے کا موقع دے گی۔
بھونیشور: ہندوستان نے کم دوری تک مار کرنے والے ایک نئے میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ۔یہ میزائیل 50سے 150کلو میٹر کی دوری تک مار کر سکتا ہے۔
راوت بھٹہ، راجستھان: فوکوشیما حادثہ کے باوجود ہندوستان نے اپنے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے 25ویں ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی۔