You are here: شاعری غزل Home

غزل

مختصر سی یہ خوشی ہے دوستو


مختصر سی یہ خوشی ہے دوستو
حادثوں میں زندگی ہے دوستو

مشوروں سے کچھ نہیں ہوگا یہاں
فیصلے کی اب گھڑی ہے دوستو

دل کو پتھر سا بنا لینے کے بعد
آنکھ میں پھر بھی نمی ہے دوستو

جس کسی کا حوصلہ ہو سر بلند
اس کو منزل مل گئی ہے دوستو

درد کے ساگر میں بھی رہ کر جیا
کیسا اصغر آدمی ہے دوستو

اصغر شمیم
شعبہ اردو
نواب بہادرس انسٹی ٹیوشن، مرشدآباد، مغربی بنگال
موبائل ۔ 09836224948

 

تیر جب بھی کمان میں رکھنا


تیر جب بھی کمان میں رکھنا
میرا چہرہ دھیان میں رکھنا

پہلے خود پہ یقین پیدا کر
حوصلہ پھر اڑان میں رکھنا

مشکلیں ساری حل کریگا وہ
بس خدا کو دھیان میں رکھنا

ہر کوئی آپ ہی کو چاہے گا
نرم لہجہ زبان میں رکھنا

پہلے دھرتی سے اپنی پیار کرو
پھر قدم آسمان میں رکھنا

بھائی اصغر ذرا سنبھل کر چل
پتھروں کو دھیان میں رکھنا

اصغر شمیم
یہ برقیہ پتہ اسپیم بوٹس سے محفوظ کیا جارہا ہے، اسے دیکھنے کیلیے جاوا اسکرپٹ کا فعّال ہونا ضروری ہے
Mob.: 09836224948

   

All categories