You are here: شاعری غزل تیر جب بھی کمان میں رکھنا Home

تیر جب بھی کمان میں رکھنا

برقیہ چھاپیے


تیر جب بھی کمان میں رکھنا
میرا چہرہ دھیان میں رکھنا

پہلے خود پہ یقین پیدا کر
حوصلہ پھر اڑان میں رکھنا

مشکلیں ساری حل کریگا وہ
بس خدا کو دھیان میں رکھنا

ہر کوئی آپ ہی کو چاہے گا
نرم لہجہ زبان میں رکھنا

پہلے دھرتی سے اپنی پیار کرو
پھر قدم آسمان میں رکھنا

بھائی اصغر ذرا سنبھل کر چل
پتھروں کو دھیان میں رکھنا

اصغر شمیم
یہ برقیہ پتہ اسپیم بوٹس سے محفوظ کیا جارہا ہے، اسے دیکھنے کیلیے جاوا اسکرپٹ کا فعّال ہونا ضروری ہے
Mob.: 09836224948

 

All categories