You are here: اقتباسات English Qoetes عراق میں کار بم دھماکہ اور فائرنگ ،17ہلاک 29زخمی Home

Magazines

Saeban MagazineHayat Magazine

Jagjit Singh

Aaj Ke Daur Mein

Higher Resolution ----- Higher Resolution

Ek Khabar Ek Nazar

English to urdu

Advertise

عراق میں کار بم دھماکہ اور فائرنگ ،17ہلاک 29زخمی

برقیہ چھاپیے

بغداد: بغداد کے شمال میں واقع الخالص دیالی میں ایک کار بم دھماکہ اور فائرنگ میں میں کم از کم 17افراد ہلاک اور29زخمی ہو گئے۔دو پولس افسران کے مطابق جمعرات کی صبح الخالص کے ایک بازار میں کھڑی کار اس وقت دھماکہ سے اڑ گئی جب لوگ خریدار کے لیے بازار میں پہنچے ہی تھے۔ اس کار بم دھماکہ میں 10افراد ہلاک اور 25زخمی ہو گئے۔ الخالص پولس کے میجر علی تمیمی نے مزید بتایا کہ دھماکہ ہوتے ہی الخالص کے حکام نے کرفیو نافذ کر دیا۔ الخالص بغداد سے 80کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ دیالی میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کی ملی جلی آبادی ہے۔ ایک عراقی فوجی کرنل نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ فوج نے جائے حادثہ پر دس لاشیں شمار کی ہیں۔بعقوبہ کے دیالی علاقہ کے ایک اس]تال کے ڈاکٹر نے بھی اس حادثہ میں 25افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ عراقی افسروں کے مطابق دیالی میں ہی ہوئے ایک دیگر واقعہ میں کچھ بندوق بردار جمعرات کو علی الصباحیک طالبان مخالف جنگجو کے گھر میں گھس گئے اور اس جنگجو اور اسی کے ساتھ سو رہے اس کے خاندان کے دیگر چھ افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ بعقوبہ کے ہی قریب واقع ایک سنی غلبہ والے علاقہ بوہریز میں ایک حملہ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

Read In English

(0)Comments Add Comment
Write comment
 
 
smaller | bigger
 

busy
 

All categories

ads

Your Ad Here