برسبن: ڈینیل ویٹوری اور ڈین برونلی نے چھٹے وکٹ کے لیے 80رنز کی غیر مفتوح پارٹنرشپ کر کے نیوزی لینڈ کی لڑکھڑاتی اننگز کا کافی حد تک سنبھال لیا۔ جس وقت خراب روشنی اور پھر اس کے بعد بارش کی وجہ سے امپائروں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا تو نیوزی لیند نے پہلی باری میں 5وکٹ کھو کر 176رنز بنا لیے تھے۔ آسٹریلیا کے ناتجربہ کار بولنگ اٹیک نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ صف کو چین سے نہیں رہنے دیا اور پہلے سیشن میں ہی اس کے چار وکٹ محض 93رنز پر گر دیے اور لنچ کے بعد ڈیبوٹینٹ اسٹارک نے پہلے ہی اوور میں جسٹن رائیڈر کو بھی وارنرن کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرا کے نیوزی لینڈ کے خیمہ میں کھلبلی مچا دی لیکن ویٹوری اور برونلی نے 80رنز کی پارٹنر شپ کر کے نیوزی لینڈ کو 100رنز سے پہلے ہی آدھی ٹیم سے محروم ہو جانے کا غم دھو دیا۔ نیوزی لینڈ کے کپہتان روز ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ لیکن 25اووروں کے اختتام تک جب صرف 96رنز پر اس کے اپنچ کھلاڑی آو¿ٹ ہو گئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیلر کا یہ فیصلہ غلط تھا لیکن سابق کپتان ویٹوری اور برونلی نے اسکور 176تک پہنچا کر اپنے کپتان کی غلطی پر کافی حد تک پردہ ڈال دیا۔ جس وقت کھیل کا وقت ختم ہوا توبرونلی89گیندوںپر 4چوکوں کے ساتھ 32پر اور ویٹوری 66بالوں پر 3چوکوں کے ساتھ 45رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا 11ویں اوور میں سڈل نے گپتل کو 13کے انفرادی اسکور پر آو¿ٹ کر کے دیا۔ برینڈن میک کولم جو اپنی 34رنز کی اننگز میں گپتل کی طرح کئی بار چکمہ کھا گئیے اور آو¿ٹ ہوتے ہوتے بچے آو¿ٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے انہیں ڈیبو کرنے والے اسٹارک نے دوسرے ڈیبوٹینٹ وارنر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرایا۔ولیمسن تیسری وکٹ کی شکل میں اس وقت آو¿ٹ ہوئے جب آف اسپنر لیون نے انہیں عثمان خواجہ کے ہاتھوں شارٹ لیگ پر کیچ آو¿ٹ کرا دیا۔خود کپتان ٹیلر بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹک سکے اور انہوں نے بھی ٹسٹڈیبو کرنے والے پیٹنسن کو اپنی وکٹ دے دی۔ پیتنسن ابتدا میں کچھ نروس تھے لیکن اپنے دوسرے اسپیل میں وہ اعتماد کا پتلہ نظر آئے اور انہوں نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے بلے بازوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔ اور ٹیلر جو کافی پر اعتماد نظر آرہے تھے آف اسٹمپ سے باہر پڑنے والیگیند کو انہوں نے اسکوائر ڈرائیو کرنے کی کوشش کی لیکن گیند تیزی سے سوئنگ ہو کر اندر کی جانب مڑی اور ان کے بلے کا اندرونی کنارہ چھوتے ہوئے وکٹوں کے اندر گھس گئی ۔یہ پیٹنسن کی پہلی ٹسٹ وکٹ تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے دو وکٹ لیے۔











