You are here: Home

چار برطانوی لڑکوں نے لندن اسٹاک ایکسچینج کو اڑانے کی سازش رچنے کا اعتراف کر لیا

برقیہ چھاپیے

لندن: چار برطانوی باشندوں نے لندن اسٹاک ایکسچینچ کو دھماکہ سے اڑانے کی القاعدہ کی سازش میں شامل ہونے کا اعتراف کر لیا۔ یہ چاروں مختلف دہشت پسندانہ کارروائیوں کے الزام میں گرفتار 9افراد میں شامل تھے۔ان سب نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے خود کو بے قصور بتایا تھا۔ لیکن بدھ کو ان میں سے چار نے وول وچ کراو¿ن کورٹ میں اس دھماکہ کی سازش رچنے اور دیگر وارداتوں میں شامل ہونے کا اقبال جرم کر لیا۔ استغاثہ کے مطابق 2010دسمبر میں گرفتار کیے گئے ان لوگوں نے کئی اہم عمارتوں کو دھماکہ سے اڑانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ملزموں کی عمریں 20سے 30سال کے درمیان ہیں۔ انہیں لندن، کارڈیف اور اسٹوک آن ٹرینٹ میں اب تک کے سب سے بڑے انسداد دہشت گردی چھاپہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان سب کے گھروں سے گرفتاری کے وقت جو دستاویز بر آمد ہوئی تھیں ان میں وہ فہرست بھی تھی جس میں لندن کے مئیر بورس جانسن، دو ربیوں ، امریکی سفارت خانہ اور لندن اسٹاک اکسچنج کے پتے تحریر تھے۔ جن چاروں نے اعتراف جرم کیا ہے ان کے نام 21سالہ محمد چودھری، 28سالہ شاہ رحمٰن، 30سالہ گورو کنٹھ ڈیسائی اور 25سالہ عبداللہ میاں ہیں۔

Read In English

 

All categories