لندن : وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانیہ گوانتا نامو بے قید خانہ کو اس کی دسویں سالگرہ کے موقع پر بند کر دینے کے لیے امریکہ پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے۔ایک برطانوی شہریشاکر عامر کیوبا کی اس جیل میں پڑا ہے اور حکومت اس کی رہائی کے لیے سخت کوششیں کر رہی ہے۔ س سلسلہ میں براطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور ان کی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن کے درمیان ہوئی بات چیت میں بھی عامر کی رہائی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ایک قانون ساز ممبر نے پارلیمنٹ میں کیمرون کے ہفتہ واری سوال جواب کے پروگرام کے دوران یہ معاملہ اٹھایا تھا اور معلوم کیا تھا کہ کیا وزیر اعظم اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ وہ 2012تک کوانتانامو بے جیل کو بند کرانا یقینی بنانے کے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے۔کیمرون نے کہا کہ وزیر خارجہ اس معاملہ پر امریکہ کو آمادہ کرنے کے لیے پورے جوش و خروش سے لگے ہوئے ہیں۔امریکی صدر بارک اوبامہ قیدیوں کے اس کیمپ کو بند کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ اسی دوران کم از کم گوانتا نامو بے کے 14سابق قیدی برطانیہ لے جائے جا چکے ہیں اور لاتعدا د یورپی ممالک لے جائے گئے ہیں۔




