You are here: Home

برطانیہ کے ہندوؤں نے روس میں گیتا پر پابندی کی تجویز کی مذمت کی

برقیہ چھاپیے

لندن : برطانیہ میں رہنے والے ہندوؤں نے اپنی مقدس کتاب بھگوت گیتا پر روس میں پابندی لگائے جانے کی تجویز کی سخت مذمت کی اور اس سلسلہ میں روس کے سفیر متعین برطانیہ کو ایک م احتجاجی مکتوب بھی ارسال کیا ہے۔ برطانیہ میں روسی سفیر یاکو وینکو کو لکھے اپنے مراسلہ میںنیپالی ہندو فورم یو کے (این ایچ ایف یوکے) نے کہا کہ روس میں ہندوؤں کی مقدس کتاب گیتا پر پابندی کی تجویز سے برطانوی ہندوؤں کو بہت تشویش ہے۔فورم نے کہا کہ گیتا ہندوؤں کے لیے نہ صرف خدائی زبان ہے بلکہ اس میں پوری انسانیت کے لیے علم کا ذخیرہ ہے۔اس میں دی گئی تعلیم پوری دنیا کے لیے ہے وہ کسی مخصوص علاقہ کے لیے نہیں ہے۔برطانیہ میں کام کرنے والے ہندوؤں کی کئی اور تنظیموں نے بھی روس کی اس تجویز کی شدت سے مذمت کی اور اسے کوتاہ نظری سے تعبیر کیا۔ انہوں نے اس کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔

Read In English

 

All categories