You are here: Home

یو کے سے انوج کی لاش ہند لانے میں ہندوستانی ہائی کمیشن ہر ممکن تعاون کرے گا

برقیہ چھاپیے

لندن: برطانوی شہر مانچسٹر میں قتل کیے جانے والے ہندوستانی طالبعلم انوج بیدوی کے گھر والوں کے اندیشے دور کرتے ہوئے برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے انوج کی لاش کو ہندوستان لے جانے کے عمل میں ہر ممکن مدد بہم پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔برمنگھم میںہندوستانی قونصل جنرل اور انڈین ہائی کمیشن نے نے انوج کی لاش لے جانے میں اس کے گھر والوں کو ہر ممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اندوہناک سانحہ اور وحشیانہ قتل پر گہرا دکھ اور رنج ہے اور وہ مقتول کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ کرسمس منانے اور سال نو کی سیل میں خریداری کرنے کے لیے26دسمبر کو اپنے ہندوستانی دوستوں کے ساتھ مانچسٹر آنے والے انوج کو ایک گورے نوجوان نے چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا تھا۔اس سانحہ کے بعد برمنگھم کے ہندوستانی قونصل خانہ کے سینیر افسران مسلسل مانچسٹر پولس افسران اور انوج کے گھر والوں سے رابطہ قائم کیے ہیں۔

Read In English

 

All categories