You are here: Urdu in Devnagri خبریں برطانیہ اب زیادہ عرصہ تک متحد نہیں رہ سکتا: اعلیٰ برطانوی افسر کا بیان Home

برطانیہ اب زیادہ عرصہ تک متحد نہیں رہ سکتا: اعلیٰ برطانوی افسر کا بیان

برقیہ چھاپیے

لندن: برطانیہ کے ایک ممتاز بیوروکریٹ نے کہا ہے کہ اسکاٹلینڈ کی تحریک آزادی کی وجہ سے ملک پر جو دباؤ پڑ رہا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ متحدہ مملکت کے اتحاد کو سخت چیلنج کا سامنا ہے اوربرطانیہ شاید یہ اب زیادہ دیر تک متحد نہ رہ سکے گا۔ یکم جنوری 2012کو برطانیہ کی سول سروسز کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے کابینہ سکریٹری گس اوڈونیل نے ڈیلی ٹیلی گراف کو بتایا کہ اسکاٹس نیشنل پارٹی کا سر ابھارنا تین صدی پرانے اتحاد کو آزمائشی دور میں ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ سالوں سے مملکت کو اس قدر زبردست چیلنجوں کا سامنا ہے کہ وہ ملک کو متحد رہنے بھی دیںگے یا نہیں۔ واضح رہے کہ1707کے معاہدے کی رو سے جو سیاسی اتحاد ہوا تھا تو اس سے سلطنت انگلستان بشمول ویلس اور سلطنت اسکاٹ لینڈ کے ادغام سے عظیم برطانیہ وجود میں آیا تھا۔

Read In English

 

All categories